Aaj Pakistan | iGreen
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے آپﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ہم (دنیا میں) آخر میں آئے ہیں اور (آخرت میں) سب سے پہلے ہوں گے۔ صحیح البخاری کتاب: حدیث (4) كِتاب الوضوء

کیا آپ جانتے ہیں!

اسلامی

تمام دیکھیں

9

  • ذی القعدہ
  • 1439

ذی القعدہ

اسلامی کیلنڈر کا گیارہواں مہینہ-جو کہ لفظ "قادا" سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے بیٹھنا-یہ تیسرا مقدس مہینہ ہے جس میں لڑائی کرنا منع ہے-لوگ اس مہینہ میں کاروباری سرگرمیاں روک کربیٹھ جاتے ہیں اور حج کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں۔ یہ ایک مقدس مہینہ بھی ہے-

عنوان حجری تاریخ تفصیل
نکو پولس کی فتح 23 ذی القعدہ 798ھ یورپ میں متحدہ لشکر نے شمالی بلغاریہ میں نکو پولس کا آن محاصرہ کیا۔ادھر سلطان با یزید بے خبر نہیں تھا،اس کے لشکر نے تیزی سے دشمن کو جالیا۔عثمانی لشکر کی قیادت سٹیفن بن لازار کر رہا تھا جو یورپ کے ان نوجوانوں میں سے تھا جو مشرف بہ اسلام ہو چکے تھے۔23 ذیقعدہ798ھ/9ستمبر 1396ء کو کفر و اسلام کا یہ معرکہ برپا ہوا۔فتح نے عثمانیوں کے قدم چومے اور ڈیوک آف بر گنڈی اور اس کے کئی سردار مسلمانوں کے ہا تھوں قیدی بن گئے۔
معرکہ کوسود 12 ذی القعدہ 2850ھ معرکہ کوسود میں دونوں لشکروں میں گھسمان کی لڑائی ہوئی جو تین دن جاری رہی۔مراد ثانی نے ترشان پاشا کو حکم دیا کہ مسیحی عسا کر کی واپسی کا راستہ روکے اور خود دشمن پر اس قدر زوردار حملہ کیا کہ یورپی اتحادیوں نے تباہ کن شکست کھائی۔اس جنگ میں 17 ہزار مسیحی موت کے گھاٹ اترے جبکہ چار ہزار ترکوں نے شہادت پائی۔
سعید بن عا مرؓ 7 ذی القعدہ 12ھ سعید بن عا مرؓ700افرادکے ہمراہ مد ینہ سے شام کی جانب روانہ ہوئے-
اسکندریہ کا صلح نامہ 28 ذی القعدہ 20ھ جب ءمرورضی اللہ عنہ بابلیون میں تھے تو مقوقس نے صلح کی پیشکش کی تھی اور پھر ان شرائط پر صلح ہو گئی۔ ۱-گیارہ مہینوں کے اندر انھیں اسکندریہ سے جلا وطن کر دیا جا ئے گا۔ ۲-انھیں جزیہ ادا کرنا ہوگا جو فی کس دو دینار ہو گا اور بچوں اور بوڑھوں پر کوئی جزیہ نہ ہو گا۔ ۳-مصر کے باشندوں کو،ان کے جانومال کو،ان کے عقائد کو،گرجوں اور صلیبوں وغیرہ کو،اور ان کے خشک و تر علاقوں کو امان حاصل ہو گی۔ مقوقس نے اس صلح نامے کا اپنی قوم کے سامنے اعلان نہیں کیا تھا حتی کہ ذی قعدہ 21ھ/اکتوبر642ء میں مسلمان اسکندریہ میں شامل ہو گئے تب مقوقس نے اپنی قوم کوصلح نامے کی حقیقت بتا دی۔