بلین ٹری سونامی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

سائنس
2 ہفتے پہلے
Image

 اسلام آباد: وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) کے مابین کلین گرین پاکستان پروگرام میں معاونت کی فراہمی کیلیے معاہدہ طے پایا گیا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عرفان طارق اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر راشد باجوہ نے  مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ یادداشت کے تحت 10 بلین ٹری سونامی میں ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے وسیع علاقے میں شجرکاری ممکن ہو سکے گی، انھوں نے کہا کہ یادداشت کا مقصد ‘‘ چیلنج فنڈ فار کلائمیٹ اسمارٹ پروجیکٹ ‘‘ کا قیام ہے جس کے تحت10کروڑ روپے کا فنڈ جاری کریں گے، آغاز مارچ سے ہوگا اور 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں ‘‘ ڈرون’’ کے ذریعے شجرکاری ہوگی۔