اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس کی 5 حدیں بحال

بزنس
2 ہفتے پہلے
Image

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا۔

سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان سے سرمایہ کاروں کو وابستہ مثبت امیدوں اور چین سے ڈھائی ارب ڈالرکے فنڈزکی ممکنہ آمد سے ملکی زرمبادلہ کے حجم میں بہتری جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیرکو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا۔

انڈیکس کی 41200،41300،41400،41500 اور 41600 پوائنٹس کی 5حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 67.11فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید83ارب89 کروڑ 38لاکھ 65ہزار43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعے کی نسبت 11 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 25 کروڑ 41لاکھ 8ہزار 750 حصص کے سودے ہوئے۔کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 374 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 251کے بھاؤ میں اضافہ، 105کے داموں میں کمی اور18کی قیمتوں میں استحکام رہا۔