سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات تک بند رکھنے کا اعلان

بزنس
3 مہینے پہلے
Image

 کراچی: ایس ایس جی سی نے پریشر میں کمی کے باعث آج رات 8 بجے سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔      

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج شب 8 بجے سے بند کردیے جائیں گے اور صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز36 گھنٹوں کی بندش کے بعد جمعرات کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پریشر میں کمی کی وجہ سےگھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے،گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج رات8 بجے سے 36 گھنٹے بند کیا جائے گا۔