برازیلی فٹبال کلب فلیمینگو کے 10 کھلاڑی آتشزدگی کے باعث ہلاک

بین الاقوامی
2 مہینے پہلے
Image

براسیلیا: برازیل کے فٹبال کلب فلیمینگو کے ٹریننگ گراؤنڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

برازیل کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی سب سے بڑی اور مقبول فٹبال کلب فلیمینگو کے ٹریننگ گراؤنڈ کے رہائشی کمروں میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آتشزدگی میں کمروں میں سوئے ہوئے 10 کھلاڑی جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 3 زخمی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کمروں میں پھنسے ہوئے کھلاڑیوں کو نکالا جب کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Só de lembrar as noites e dias que passei no ct, é de arrepiar. Ainda sem acreditar, mas em oração por todos! Que Deus abençoe a família de cada um!