ارجنٹائن کے لاپتا فٹبالر ایمیلیانو سالا کی لاش زیر آب طیارے کے ملبے سے برآمد

بین الاقوامی
2 مہینے پہلے
Image

الڈرنی: ارجنٹائن کے لاپتا ہونے والے معروف فٹ بالر ایمیلیانو سالا کی لاش سمندر کی تہہ میں طیارے کی باقیات سے برآمد ہوگئی تاہم پائلٹ کی لاش کا سراغ نہیں مل سکا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کارڈف سٹی فٹبال کلب کے کھلاڑی اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر ایمیلیانو سالا کی لاش  انگلش چینل کے ایک جزیرے  پر زیر آب طیارے کی باقیات سے مل گئی ہے۔

ایمیلیانو سالا کا طیارہ دو ہفتے قبل اسی مقام سے لاپتا ہوگیا تھا، سرکاری سطح پر طیارے کی تلاش کا کام ختم کردیا گیا تھا تاہم اہل خانہ نے نجی کمپنی کے ذریعے طیارے کی تلاش جاری رکھی۔

یہ پڑھیں : ارجنٹائن کے معروف فٹبالر ایمیلیانوسالا طیارے سمیت لاپتہ

سمندر کی تہہ میں پائے گئے طیارے کی باقیات میں ایک لاش موجود تھی جس کی شناخت ہونے کے بعد باضابطہ طور پر ایمیانو سالا کی طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم طیارے کے پائلٹ کی لاش تاحال لاپتا ہے۔

معروف اسٹرائیکر 23 جنوری کو مقامی فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، ایمیانو سالا نے اہل  خانہ کو اپنے آخری واٹس ایپ پیغام میں لکھا تھا کہ طیارہ تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے اور مجھے گھبراہٹ ہورہی ہے۔

Rest in Peace Emiliano. I was glad to provide some small comfort to Romina, Mercedes and the whole Sala family during the past two weeks but my heart goes out to the family and friends of David Ibbotson whose loss is the same. "Emiliano Sala" pic.twitter.com/FNLdYjE7M1

— David Mearns (@davidlmearns) February 8, 2019