کراچی میں بسنت فیسٹیول منانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کمشنرافتخارشلوانی

قومی
5 دن پہلے
Image

 کراچی: کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح کراچی میں بھی بسنت فیسٹیول منانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی میں بسنت فیسٹیول منانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اگر کوئی اپنی چھت پر پتنگ بازی کرنا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن بسنت فیسٹیول کسی کو نہیں منانے دیں گے۔

دوسری جانب کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور نے کہا ہے کہ گلشن اقبال میں بسنت میلے کو رکوانے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ پولیس کو بھی اس ضمن میں ہدایت جاری کردی گئی ہے۔