دھونی کا جنونی پرستار فیلڈ میں گھس آیا

کھیل
2 مہینے پہلے
Image

ہیملٹن: ایک جنونی پرستار مہندرا سنگھ دھونی کے قدم چھونے کیلیے اسٹیڈیم میں گھس گیا۔

نیوزی لینڈ میں بھی شائق بھارتی وکٹ کیپربیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کے قدم چھونے کیلیے اسٹیڈیم میں گھس گیا، یہ واقعہ تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں پیش آیا جب دھونی وکٹ کیپنگ کررہے تھے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا، اس کے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھا، وہ گھٹنوں کے بل جھک کردھونی کے پاؤں چھونے لگا جنھوں نے فوراًؑ جھنڈا اپنے ہاتھ میں لے لیا، اتنے میں وہ شخص پاؤں چھوکرسیکیورٹی گارڈز سے بچنے کیلیے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔

واضح رہے کہ اس قسم کی چیزیں بھارت میں اب عام ہیں تاہم نیوزی لینڈ میں بھی اب ایسا ہونے لگا ہے۔