امریکی اسکیئر لنزے وون کا برانز میڈل فتح کے ساتھ کیریئر ختم

کھیل
2 مہینے پہلے
Image

اسٹاک ہوم: امریکی اسکی اسٹار لنزے وون نے برانز میڈل جیتنے کے ساتھ بھرپور کیریئر کا اختتام کرلیا۔

امریکی اسکی اسٹار لنزے وون نے اتوار کو ورلڈ ڈاؤن ہل ایونٹ میں سخت جدوجہد کے بعد برانز میڈل جیتنے کے ساتھ بھرپور کیریئر کا اختتام کرلیا۔

سلووینیا سے تعلق رکھنے والی دفاعی چیمپئن ایکا اسٹوہیک نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریکارڈ ورلڈ کپ 20 ٹائٹلز اور سرکٹ میں مجموعی طور پر 82 فتوحات اپنے نام رکھنے والی لنزے وون نے اتوار کو مقررہ فاصلہ ایک منٹ 2.23 سیکنڈز میں طے کرکے تیسری پوزیشن پائی۔