شوکت خانم اسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون گرفتار

قومی
2 مہینے پہلے
Image

 لاہور: پولیس نے شوکت خانم سمیت مختلف اسپتالوں سے خیراتی و چندہ بکس چرانے والی خاتون چور کو گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس رسپانس یونٹ نے 15 پر ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شوکت خانم اسپتال سے ڈونیشن بکس چرانے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب کہ اس کا مرد ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس رسپانس یونٹ نے ملزمہ کو تھانہ ستو کتلہ کے حوالے کر دیا۔



پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا نام رابعہ ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جاکر وارداتیں کرتی تھی، ملزمہ شوکت خانم کے علاوہ جناح اور گنگا رام سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی وارداتیں کر چکی ہے۔