عالمگیر خان کا ایک بار پھر انوکھا احتجاج، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر گٹر کا پانی پھینک دیا

قومی
2 مہینے پہلے
Image

 کراچی: فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے شہر میں سیوریج کے مسائل پر ایک بار پھر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر گندا گٹر کا پانی لا کر پھینک دیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے شہر میں پانی، صفائی اور سیوریج کے مسائل حل نہ ہونے پر انوکھا احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گیٹ کے باہر سیوریج کا پانی لاکر پھینک دیا۔

#Fixit – When injustice becomes law, Resistance becomes duty عالمگیر خان نے کراچی کی سڑکوں پر موجود گندے پانی کو لے جاکر سی ایم ہاؤس کے باہر پھینک دیا.

اس احتجاج کا مقصد سندھ کے نااہل حکمرانوں کو احساس دلانا ہے کہ کراچی کے لوگ کس گندگی میں زندگی گزار رہے ہیں. pic.twitter.com/thzt9avAW2

— Alamgir Khan (@AKFixit) February 11, 2019



عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مقصد سندھ کے نااہل حکمرانوں کو احساس دلانا ہے کہ کراچی کے لوگ کس گندگی میں زندگی گزار رہے ہیں، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی شہر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، اداروں کو خط لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں لیکن مسائل کا حل کوئی نہیں دے رہا ہے۔

عالمگیر خان نے کہا کہ میں ان اداروں سے مایوس ہو چکا ہوں شہر میں جگہ جگہ سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے، پہلے بھی مجھے احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن جہاں میرے وسائل ختم ہوں گے وہاں سے احتجاج شروع ہوگا۔