کراچی میں سیاسی جماعت کے دفترپر فائرنگ، 2 افراد زخمی

قومی
2 مہینے پہلے
Image

کراچی: بلال کالونی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیو کراچی بلال کالونی کے علاقے میں واقع سیاسی جماعت کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ یونین کونسل نمبر 6 نارتھ کراچی سیکٹر الیون ڈی میں کی گئی، اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد 4 سے زائد تھی۔ ایڈیشنل پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ظہور اور شکیل نامی دوافراد زخمی ہوئے، اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔