فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

شوبز
4 دن پہلے
Image

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی اداکاری کو دیکھ کر اپنے ڈائیلاگ بولنا بھول جاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایک  انٹرویو کے دوران بتایا کہ رنبیر کپور بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ درحقیقت نہ صرف میں بطور اداکارہ انہیں پسند کرتی ہوں بلکہ بہت سی لڑکیاں اور دیگر لوگ بھی اداکاری کے شعبے میں اُن سے متاثر ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر مجھے اپنے ڈائیلاگز اچھی طرح  یاد رہتے ہیں اور نہ میں کسی بھی سین کی عکس بندی کے دوران اپنے مکالمے بھولتی ہوں لیکن جب رنبیر کو اداکاری کرتے دیکھتی ہوں تو میں اس وقت اپنے تمام ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں، اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ رنبیر بہت ہی آسانی سے اپنی اداکاری میں احساسات اور تاثرات کو لاتے ہیں۔

عالیہ نے  کہا کہ رنبیر کے اسی احساسات کی وجہ سے میں انہیں دیکھتے دیکھتے کھوسی جاتی ہوں کیوں کہ اُن کی آنکھوں سے  سادگی جھلکتی ہے اور یہاں تک کہ ان سب عمل کے دوران میں اپنی  اداکاری بھی بھول جاتی ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے

واضح رہے کہ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’براہمسترا‘ میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم رواں سال کرسمس کے روز سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔