کراچی سائٹ ایریا میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی

اہم
4 دن پہلے
Image

کراچی: سائٹ ایریا میں حبیب چورنگی کے قریب روئی کے گودام میں آگ لگ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں حبیب چورنگی کے قریب واقع روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف شدت اختیار کرلی بلکہ شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اور دھویں کے بادل چھا گئے تاہم فائربریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 15 واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا ہی تھا کہ آگ کی شدت میں اچانک اضافہ ہوا جسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور عملے کو طلب کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ واٹر بورڈ نے نیپا اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔