وریندر سہواگ اشتہار میں آسٹریلیاکے ’بے بی سٹر‘ بن گئے

کھیل
4 دن پہلے
Image

ممبئی: وریندر سہواگ اشتہار میں آسٹریلیاکے ’بے بی سٹر‘ بن گئے۔

آسٹریلیا سے محدود اوورز کی ہوم سیریز سے قبل بھارتی براڈکاسٹر نے ایک اشتہار بنایا جس میں سابق اوپنر وریندر سہواگ ’بے بی سٹر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ٹیم کے دورئہ بھارت کے دوران آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے ریشابھ پانٹ پر طنز کرتے ہوئے انھیں بچوں کو سنبھالنے کا کام کرنے کو کہا تھا۔ اسی تناظر میں یہ اشتہار بنایا گیا جس میں وریندر سہواگ آسٹریلوی ٹیم شرٹس میں ملبوس بے بیز کو بہلا رہے ہیں۔