یو اے ای سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے

بزنس
2 ہفتے پہلے
Image

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کیے جانے ہیں جن میں سے دو ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جبکہ مزید ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ ملنے کا امکان ہے— فوٹو: فائلمتحدہ عرب امارت (یو اے ای) سے قرض کی دوسری قسط کے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کیے جانے ہیں جن میں سے دو ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جبکہ مزید ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ ملنے کا امکان ہے۔ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی۔ اس کے علاوہ چین سے بھی دو ارب ڈالر اگلے ہفتے ملنے کی توقع ہے۔یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے مشیر ڈاکٹر خاقان نجیب نے متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر وصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر ملنے سے ادائیگیوں میں توازن کو مزید تقویت ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔ متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالرز جمع کرانے کا اعلان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے ایک بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں کی وجہ سے ادائیگیوں میں توازن کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یو اے ای سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔21 دسمبر 2018 کو ابو ظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔