ڈپریشن کے شکار جسٹن بیبر نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

شوبز
2 مہینے پہلے
Image

اوتاوا: معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ڈپریشن میں شدید مبتلا ہونے کی وجہ سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

گلوکار جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ ایک کنسرٹ کے دوران کی ہے جس میں انہیں کچھ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

Just wanted to keep you guys updated a little bit hopefully what I’m going through will resonate with you guys. Been struggling a lot. Just feeling super disconnected and weird.. I always bounce back so I’m not worried just wanted to reach out and ask for your guys to pray for me. God is faithful and ur prayers really work thanks .. the most human season I’ve ever been in facing my stuff head on..

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber) on Mar 9, 2019 at 10:27pm PST

جسٹن بیبر نے تصویر کے ساتھ  مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں جس کیفیت سے گزررہا ہوں اس سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں جس سے آپ آگاہ رہیں گے، شدید جدوجہد کے باوجود میں خود کو دنیا سے منقطع ہونے کے عجیب احساس کا شکار ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی

گلوکار نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی ( اس کیفیت) سے باہر آجاتا ہوں اسی لیے پریشان نہیں ہوں لیکن آپ سب سے دعا کی درخواست ہے، خدا مہربان ہے اور آپ کی دعاؤں نے یقینی اثر بھی کیا ہے جس کا بہت شکریہ، میں ان انسانی اندرونی موسموں سے گزر چکا ہوں۔