برآمدات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے سے تجارتی خسارے میں 11 فیصد کمی

بزنس
6 دن پہلے
Image

 اسلام آباد: گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال جولائی سے فروری تک تجارتی خسارے میں 11 فیصد تک کمی آئی ہے۔

پاکستان ادارہ  شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 11 فیصد کمی آئی ہے، گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 24 ارب 19 کروڑ ڈالرز تھا جب کہ رواں  مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 21 ارب 52 کروڑ ڈالر رہا۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک ملکی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ  15 ارب 11 کروڑ ڈالرز رہیں اور اس دوران درآمدات 6 فیصد کمی سے 36 ارب 63 کروڑ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس صرف فروری میں تجارتی خسارہ 20 فیصد کمی سے 2.3 ارب ڈالر رہا، برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 7.54 فیصد کمی ہوئی اور ملکی برآمدات ایک ارب 88 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ جنوری میں 2 ارب 43 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھیں، فروری میں درآمدات 12 فیصد کمی سے 4.1 ارب ڈالر رہیں۔