امارات، عمان اور بھارت سمیت کئی ممالک نے بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگادی

بین الاقوامی
2 مہینے پہلے
Image

چین اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے 737 میکس کو گراؤنڈ یا اس کے لیے فضائی حدود بند رکھنے کا اعلان۔ فوٹو: فائلایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد متحدہ عرب امارات، عمان، چین اور بھارت سمیت کئی ممالک نے بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگادی۔متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمرٹس اور اتحاد ایئر لائنز بھی بوئنگ 737 میکس طیاروں کا استعمال کر رہی ہیں تاہم ایتھوپیا میں جہاز حادثے کے بعد یو اے ای نے بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگادی۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگائی گئی ہے۔  ایتھوپین ائیرلائن کا طیارہ گر کر تباہ، 157 مسافر ہلاک ادیس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 سے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، ائیرلائن حکام اسی طرح بھارت نے بھی تمام بوئنگ 737 میکس گراؤنڈ کر دیے جب کہ چین اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے 737 میکس کو گراؤنڈ یا اس کے لیے فضائی حدود بند رکھنےکا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکا کی فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی ( ایف اے اے) نے ورکرز یونین اور سینیٹرز کی جانب سے بڑھتے دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگانے سے صاف انکار کردیا۔ ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے جائزے کے مطابق بوئنگ 737 میکس طیارے کی کارکردگی میں کوئی نقص موجود نہیں اور ایئر کرافٹ کو گراؤنڈ کرنے کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 10 مارچ کو ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔