پاکستانی فلم’’رانگ نمبر2‘‘ کی عکسبندی مکمل، تشہیری مہم کا آغاز

شوبز
2 ہفتے پہلے
Image

لاہور: ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی، رومانس اور ڈرامے سے بھرپور لالی وڈ کی نئی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا فلم عید الفطر کے موقع پر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

پروڈیوسر حسن ضیا ء اور ورسٹائل فنکارو ہدایت کار یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ 2017 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’رانگ نمبر‘‘ کاسیکوئل ہے جسے پروڈکشن ٹیم نے جاوید شیخ، ثنا، شفقت چیمہ، محمود اسلم، دانش نواز سمیت دیگر فنکاروں کی شمولیت سے مزید دلچسپ بنا دیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں سمیع خان اور نیلم منیر کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔



فلم کی عکسبندی لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی خوبصورت لوکیشنز پر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ میوزک رائٹس کے بعد سیٹلائٹ رائٹس بھی ریکارڈ قیمت پر فائنل کئے جار ہے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’رانگ نمبر2‘‘ عید الفطر پر پاکستانی فلمی صنعت کی سب سے اہم فلم ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سنیما انڈسٹری کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔ ’’رانگ نمبر 2‘‘کو پاکستانی سنیماؤں میں عید الفطر کے موقع پر ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔