سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بین الاقوامی
2 ہفتے پہلے
Image

حافظ آباد: سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج نیو دہلی کی عدالت میں سنایا جائے گا۔

بھارتی شہر نیو دہلی کی عدالت میں آج سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی خاتون گواہ کواب تک ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

حافظ آباد کے گاؤں ڈھینگرانوالی کی رہائشی خاتون راحیلہ وکیل نے کہا ہے کہ اس کے والد محمد وکیل ’’سمجھوتہ ایکسپریس‘‘ دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوئے بلکہ زندہ بھارت کی کسی جیل میں قید ہیں مگر بھارتی حکومت ہمیں ان تک رسائی نہیں دے رہی جبکہ بھارتی عدالت کے سمن موصول نہیں ہوئے اور نہ ہی عدالت میں پیش ہونے کیلئے بھارت ہمیں ویزے جاری کر رہا ہے، ہم تو خود بھارت کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے والد کے زندہ ہونے کے شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں۔