فٹنس پر بھرپور توجہ، ثانیہ کا اگست تک ریکٹ تھامنے کا ارادہ

کھیل
5 دن پہلے
Image

فائل فوٹو: ثانیہ مرزاقومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ’ٹینس کورٹس میں واپسی کے لیے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی جس کے لیے دبئی میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے ٹریننگ کررہی ہوں، ایک بار فٹ ہوجاؤں فوراً ہی ٹینس میں واپسی کرلوں گی‘۔ شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کر دی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں رواں سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے 'اذہان مرزا ملک' رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں کیونکہ تین آپریشنز کی وجہ سے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے، اذہان کی پیدائش کے بعد تین ماہ میں 22 کلو وزن کم کیا ہے، اس طرح اپنا وزن 89 کلوگرام سے67 کلوگرام کرلیا ہے۔ View this post on Instagram So....this happened today A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on Mar 10, 2019 at 6:43am PDT ثانیہ مرزا نے کہا کہ ‘میرا ٹارگٹ اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کرنا ہے تاہم  یو ایس اوپن سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لوں گی‘۔ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ’واپسی کی کوئی جلدی نہیں ممکن ہے کہ جون سے واپسی کرلوں یا پھر اگست تک‘۔واضح رہے کہ گزشتہ برس شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر ننھے مہمان اذہان کی آمد ہوئی تھی جس کے باعث ثانیہ مرزا نے ٹینس سے بریک لے لیا تھا۔