پی ایس ایل ایلیمینٹر راؤنڈ؛ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج ہوگا

کھیل
4 دن پہلے
Image

 کراچی: پاکستان سپر لیگ کے ایلیمینٹر راؤنڈ کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے ایلیمینٹر راؤنڈ کا پہلا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، شائقین شام 5 بجے تک اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم 5 بجے کے بعد اسٹیڈیم کے دروازے بند کردیے جائیں گے۔

جیتنے والی ٹیم  فائنل میں رسائی کے لیے کل پشاور زلمی کے خلاف  کھیلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کا سفر آج ختم ہو جائے گا، رواں سیزن میں کراچی اور اسلام آباد اب تک دو بار آمنے سامنے آئیں جس میں دونوں بار کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ سیزن کے کوالیفائر میچ میں بھی دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہوا تھا جہاں لیوک رونکی نے کراچی کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔