نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے، مریم نواز

قومی
2 مہینے پہلے
Image

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت اچھی نہیں ہے، ان کے سینے اور بازو میں مسلسل درد ہے، عوام نوازشریف کی جلد صحت یابی کےلئے خصوصی دعا کریں۔

میاں صاحب کی طبیعت اچھی نہیں ہے۔ سینے اور بازو میں مسلسل درد ہے۔ آپ خصوصی دعا کیجیے گا۔ https://t.co/8vWX1waTyd

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 14, 2019