بھارتی فضائیہ نے ابھی نندن کیلئے مزید آزمائش کھڑی کردی

بین الاقوامی
2 ہفتے پہلے
Image

ڈاکٹروں کی ہدایت پر ابھی نندن کو چند ہفتوں کیلئے چھٹی پربھیج دیا گیا ہے اور اس کے بطور پائلٹ ذمے داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ بھی میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا— فوٹو: فائلبھارتی فضائیہ نے پاکستان سے رہا کیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کیلئے مزید آزمائش کھڑی کردی۔ڈاکٹروں کی ہدایت پر ابھی نندن کو چند ہفتوں کیلئے چھٹی پربھیج دیا گیا ہے اور اس کے بطور پائلٹ ذمے داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ بھی میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے واپسی کے بعد بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ڈی بریفنگ مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔اس کے بعد 26 فروری کو شب 3 بجے سے ساڑھے تین بجے کے قریب تین مقامات سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جن میں سے دو مقامات سیالکوٹ، بہاولپور پر پاک فضائیہ نے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم آزاد کشمیر کی طرف سے بھارتی طیارے اندر کی طرف آئے جنہیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے روکا جس پر بھارتی طیارے اپنے 'پے لوڈ' گراکر واپس بھاگ گئے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بھارت پہنچنے کے بعد بیان سامنے آگیا تقریباً 60 گھنٹے تک زیر حراست رہا لیکن اس دوران پاک فوج کی جانب سے کسی بھی قسم کا جسمانی تشدد نہیں کیا گیا، ابھی نندن پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اس اشتعال انگیزی کا پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دے گا، اب بھارت پاکستان کے سرپرائز کا انتظار کرے۔بعد ازاں 27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا، فضائیہ نے اپنی حدود میں رہ کر ہدف مقرر کیے، پائلٹس نے ٹارگٹ کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس جوابی صلاحیت موجود ہے لیکن پاکستان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے۔جب پاک فضائیہ نے ہدف لے لیے تو اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف آئے لیکن اس بار پاک فضائیہ تیار تھی جس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔پاکستان حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے حراست میں لیا جس کا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن تھا جسے بعد ازاں یکم مارچ 2019 کو پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔