وریندر سہواگ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا

اہم
4 دن پہلے
Image

نئی دہلی:  سابق بھارتی اوپنر وریندرسہواگ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔

وریندر سہواگ کے سیاست میں حصہ لینے کے بارے میں کافی افواہیں گرم تھیں تاہم انھوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بی جے پی کا ٹکٹ قبول نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب ایک اور سابق اوپنر گوتم گمبھیر بھی سیاست میں حصہ لینے سے مسلسل انکار کررہے ہیں البتہ بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ دہلی سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔