ڈی جی خان میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جا گری، 6 زائرین جاں بحق

قومی
2 مہینے پہلے
Image

ڈی جی خان: قبائلی علاقے زندہ پیر کے قریب زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں 10کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے انھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق قبائلی علاقے زندہ پیر کے مقام پر پیش آیا، زیارت کے لیے دربار زندہ پیر جانے والے زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گری، 70 سالہ سجاد حسین،50 سالہ رحمت بی بی، 53سالہ اللہ بخش، 2 سالہ نایاب 18 سالہ مہوش اور اللہ بخش موقع پر چل بسے۔

ڈپٹی کمشنر میاں محمدا قبال مظہر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائی کی نگرانی کی، اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی انھوں نے  حادثہ میں جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی امداد کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوادی ہیں۔