گلوکار علی سیٹھی امریکا کے 11 مختلف شہروں میں پرفارم کرنے کو تیار

شوبز
3 دن پہلے
Image

علی سیٹھی نے کانسرٹ کیلئے امریکی دورے کا اعلان کردیا—. فوٹو انسٹاگرامپاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے اپنے  مداحوں کو امریکا کے دورے کی خوشخبری سنادی جہاں وہ مختلف 11 شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔علی سیٹھی نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا کا دورہ کریں گے جہاں مخلتف شہروں میں منعقدہ کانسرٹ کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے نیوجرسی میں 22 مارچ کو پرفارم کریں گے جس کے بعد وہ نیویارک میں منعقد دوسرے سالانہ پین ایشیاء ساؤنڈنگ فیسٹول میں لاہور بینڈ کے ساتھ پرفارم کریں گے۔بعدازاں گلوکار بروکلین میں 23، کینیڈی سینٹر میں 31 مارچ، شکاگو میں 5 اپریل، ڈلاس میں 6 اپریل، اوکلاہوما میں 7 اپریل، کارنیگی ہال میں 11 اپریل، سنسناٹی میں 12 اپریل، سان فرانسسکو میں 19 اپریل اور ہارورڈ میں  5 مئی کو کانسرٹ کریں گے۔ View this post on Instagram USA TOUR UNDERWAY!!! Come hear us @nationalsawdust + @carnegiehall + @kennedycenter + @harvard + many more cities and venues A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial) on Mar 10, 2019 at 9:19am PDT واضح رہے کہ علی سیٹھی نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز 2013 میں  ’محبت کرنے والے‘ گانے کے کور (پرانے گانے کو نئی انداز میں گانا) کی گلوکاری سے کیا تھا۔انہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں بطور فیچر آرٹسٹ شمولیت اختیار کی جس کے بعد خوب مقبولیت حاصل کی، ان کے مقبول گانوں میں ’چن کتھاں‘، ’رنجش ہی سہی‘ اور ’محبت کرنے والے‘ سرفہرست ہیں۔