پی ایس ایل ٹرافی کی تقریبِ رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو ہوگی

اہم
3 دن پہلے
Image

 کراچی: پی ایس ایل فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

فائنل سے ایک روز قبل  حنیف محمد ہائی پر فارمنس اکیڈمی پر کورئیر سروس کی جانب سےصبح 11 بجے تقریب میں ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی جائے گی،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان ٹرافی وصول کریں گے۔

اس سے پہلےکراچی پہنچنے والی ٹرافی کو کورئیر کمپنی جلوس کی صورت میں ٹرافی اسٹیڈیم پہنچائے گی، کورئیر ادارہ کے مرکزی دفتر سے ٹرافی دس بجے صبح اسٹیڈیم روانہ ہوگی۔