سانحہ کرائسٹ چرچ کے سوگ میں کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلیں گے

کھیل
3 دن پہلے
Image

 کراچی: پی ایس ایل 4 کے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ٹو میچ میں کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے، میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں آسٹریلوی دہشتگرد کی فائرنگ سے 49 نمازی شہید ہوگئے تھے جب کہ تھوڑے فاصلے پر موجود ہونے کی وجہ سے مسجد کی جانب گامزن بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی تھی۔