کرائسٹ چرچ حملوں میں 4 پاکستانی زخمی اور 5 لاپتہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

قومی
ایک ہفتہ پہلے
Image

کرائسٹ چرچ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد لوگ پریشان حال کھڑے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پیترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے جب کہ 5 تاحال لاپتہ ہیں۔کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے حملوں میں اب تک 49 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری سے ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد پر حملوں میں 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی کھلاڑی بال بال بچ گئے مساجد پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے جو دہشتگردی ہے، 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی دہشت گرد کے آسٹریلوی شہری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والا انتہا پسند اور متشدد دہشتگرد ہے جس نے مسجد پر فائرنگ کر کے کئی معصوم انسانی جانوں کو ختم کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملوں میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے جب کہ ان واقعات کے بعد سے 5 پاکستانی شہری لاپتہ بھی ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کی مدد سے لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔