کرائسٹ چرچ حملہ: پی ایس ایل میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

کھیل
3 دن پہلے
Image

پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر سے قبل دونوں ٹیموں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ فوٹو: سوشل میڈیاکرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشتگردوں کا حملہ، 49 افراد جاں بحق مساجد پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے، 28 سالہ آسٹریلوی شہری سمیت 3 افراد زیر حراست، حملہ آور فیس بک پر واقعے کو براہ راست نشر بھی کرتا رہا حملے کے وقت ایک مسجد میں نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے موجود تھے تاہم بنگلا دیش کے تمام کھلاڑٖی اس حملے میں محفوظ رہے۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ سے قبل کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کھلاڑیوں نے بازوؤں پر کالے بینڈ پہن کر میچ کھیلا۔ Watch all “PSL” matches and “PSL live” stream on geo super