ٹویٹ کرنا سیکھ لیا تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں گے، شیخ رشید

قومی
2 مہینے پہلے

کراچی: وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اگر میں نے ٹویٹ کرنا سیکھ لی تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں گے۔

کراچی ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے کیسز لاہور میں اور پیپلز پارٹی اپنے مقدمات کراچی میں چلوانا چاہتی ہے، اپنے مقدمات اپنی مرضی کے شہر میں چلانے کا مطالبہ کرنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہیں بلکہ یہ سب نیب زدہ، چور اور لٹیرے ہیں، نوازشریف اور زرداری نے ملک کو بری طرح نوچا ہے، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ دونوں جماعتوں کے مطالبات کا نوٹس لیں۔

: شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کردیے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری  نے اگر اپنی زبان بند نہ کی تو میں سیاست کو سمجھتا ہوں، میرے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ میں ٹوئٹ کرنا سیکھ لوں تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں،  بہتر ہوگا کہ بلاول اپنی سیات کریں زرداری کی سیات نہ کریں،  بلاول جیل بھرو تحریک کیا چلائیں گے دیکھ لیں کہیں ایسانہ ہوکہ میانوالی کی جیل چلے جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری کو شش ہے کہ ریلوے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے، اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، کراچی میں ٹریفک کا مسئلہ بسیں چلانے سے نہیں بلکہ سرکلر ریلوے کی بحالی سے ختم ہوگا۔