فیفا کا 2022 ورلڈکپ کیلیے 48 ٹیموں پر اتفاق

اہم
2 مہینے پہلے
Image

میامی: 2022 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔

فیفا نے قطر میں شیڈول 2022 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کی تجویز پیش کردی۔ اس بابت حتمی فیصلہ جون میں پیرس میں شیڈول فیفا کانگریس میں ووٹنگ سے ہوگا۔

میامی میں ہونے والی فیفا کونسل میٹنگ میں شرکا نے ٹیموں میں اضافے کی تجویز کی حمایت کردی ہے، فیفا نے 2021 سے 24 ٹیموں پر مشتمل کلب ورلڈ کپ شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔