عمران خان کوبے خبرسمجھنے والوں سے بڑا بے خبرکوئی نہیں، شیخ رشید

اہم
4 ہفتے پہلے
Image

 لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو وزیر اعظم عمران خان کو بے خبر سمجھتا ہے اس سے بڑا بے خبر کوئی نہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران وزیرریلوے نے کہا کہ سرسید ایکسپریس کا افتتاح کراچی یا اسلام آباد سے وزیراعظم کریں گے، کال سینٹراور کنٹرول روم پرائیوٹ سیکٹرکو دینے جا رہے ہیں، آئندہ ہفتے معاہدہ پردستخط ہوجائیں گے۔ ریلوے نے مسافرٹرینوں سے 4 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملکی خزانے کے حالات پیچیدہ ہیں، میراخیال ہے کہ چوہدری نثارعلی خان حلف نہیں اٹھائیں گے، وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کے پیچھے کھڑے ہیں، جوسمجھتا ہے کہ عمران خان بے خبرہیں اس سے بڑا بے خبرکوئی نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں صرف عمران خان کا ترجمان ہوں معیشت اور سیاست پر8 ترجمان اور بھی ہیں، آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو استعمال کیا ہے، آصف زرداری کی سیاست کا منبع وہ جعلی وصیت ہے جوبے نظیربھٹو کے پرس سے نکلی۔ شہبازشریف اور نوازشریف دو مختلف سیاسی بیانیوں کا نام ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ جن کے نام پر جعلی اکاونٹ بنے وہ جیل میں ہیں اورجنہوں نے استعمال کیا وہ ضمانت پرہیں اس کا نوٹس لیں۔ فالودہ اور گول گپے والوں کے اکاؤنٹ سے پیسے برآمد ہوئے، ان کے خلاف کارروائی ہوئی اورجن لوگوں کے تھے وہ ٹی وی پرآتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔